Sunday, 21 August 2016

انڈے صرف کھانے کے لیے نہیں٬ حیرت انگیز کمالات



ہوسکتا ہے آپ کو انڈے کھانا بہت پسند ہو اور اس کے بغیر ناشتہ مکمل نہ لگتا ہو لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ منہ کا ذائقہ بڑھانے سے ہٹ کر بھی یہ کتنے فائدہ مند ہوتے ہیں؟ گھر کے مختلف کاموں سے لے کر جسمانی خوبصورتی تک انڈے بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ اسی حوالے سے ڈان کے شائع کردہ چند درج ذیل طریقے جان کر آپ حیران رہ جائیں۔


موم بتی بنائیں:

ایک انڈے کے اوپری حصے میں سوراخ کریں اور ایک تہائی چھلکے کو ہٹا دیں۔ اس میں موجود زردی اور سفیدی کو کسی برتن میں نکال لیں اور پھر اس میں ایک دھاگا ڈال کر موم کے چند قطرے ٹپکا دیں۔ جب موم خشک ہوجائے اور دھاگا چپک جائے تو چھلکے کے اندر موم کو بھر دیں اور پھر اسے موم بتی کے طور پر استعمال کریں۔


خراش کا علاج:

مکمل ابلے ہوئے انڈے کی پتلی جھلی میں زخم کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جسے بینڈیج کے طور پر خراش پر لپیٹ دیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔


چہرے کی خوبصورتی:

ایک انڈے کی زردی اور دو چائے کے چمچ کو مکس کر کے ایک پیسٹ بنالیں اور اسے اپنے چہرے اور گردن پر لگا کر 10 سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں۔ زردی میں موجود اجزا جلد کی نمی بحال کردیں گے۔


چہرے کی صفائی:

انڈے کی سفیدی چکنی جلد کی صفائی، کیل مہاسوں کے خاتمے اور جلد کسنے کے لیے بہترین ہے۔ ایک انڈے کی سفیدی میں آدھا چائے کا چمچ لیموں کا عرق ملا کر نرمی سے پھینٹ لیں، اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد اس مکسچر کی دوسری تہہ چہرے پر لگا کر 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر گرم پانی سے دھو لیں۔


گملا بنائیں:

آپ انڈوں کے چھلکوں کو پودے اگانے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں، سب سے پہلے خالی چھلکے کے نچلے حصے میں سوراخ کرلیں اور پھر اسے مٹی سے بھر کر اس میں بیج ڈال دیں۔


گلیو کا متبادل:

انڈے کی سفیدی میں موجود پروٹین خشک ہونے پر چیزوں کو جمانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جسے کاغذ پر گلیو کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔


پودوں کو زرخیر بنائیں:

انڈوں کے چھلکوں میں کیلشیئم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ چیری، ٹماٹر، بینگن اور دیگر پودوں کی نشوونما کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔


جسم میں کیلشیئم کی کمی دور کریں:

انڈوں کے خالی چھلکوں کو 8 منٹ تک کے لیے بھون لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں، اس کے بعد اسے پیس کر سفوف بنالیں، اس کا ایک چائے کا چمچ دن میں ایک بار کسی مشروب میں شامل کرکے استعمال کریں۔


کچن کی صفائی:

انڈے کے چھلکوں کو پیس لیں جو ایک زبردست ریگ مال کی طرح گندی پتیلیوں اور ساس پین وغیرہ کی صفائی کرسکیں گے، بہترین صفائی کے لیے چھلکوں کو تھوڑے سے صابن ملے پانی میں مکس کرلیں، اسی طرح اس سفوف کو کچن کے سنک کے پائپ میں ڈالنے سے پانی کھڑا ہونے کا مسئلہ بھی نہیں ہوگا کیونکہ وہ ٹھوس اشیاء کے ٹکڑے کرکے پانی جمع نہیں ہونے دیتا۔


You may also like:

This is the post on the topic of the انڈے صرف کھانے کے لیے نہیں٬ حیرت انگیز کمالات . The post is tagged and categorized under Tags. For more content related to this post you can click on labels link.
You can give your opinion or any question you have to ask below in the comment section area. Already 0 people have commented on this post. Be the next one on the list. We will try to respond to your comment as soon as possible. Please do not spam in the comment section otherwise your comment will be deleted and IP banned.

No comments:
Write comments

Trending!

–>